خواتین کوشاہراہوں پرہراساں کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
393

لاہور ،دسمبر09(ٹی این ایس): پنجاب میں اب راہ چلتی خواتین کوہراساں کرنے کی کوئی جرات نہیں کرے گا،خواتین کوشاہراہوں پرہراساں کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خواتین کوشاہراہوں پرہراساں کرنے کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کوراستےمیں ہراساں کرنامعمول بن گیاہے۔ والدین بھی اپنی بچیوں کےلیےخوف و ہراس میں مبتلاہیں۔ قرار داد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کوہراساں کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔