11دسمبرسے سیاسی اتارچڑھاؤ شروع ہوگا،مارچ تک جاری رہےگا،شیخ رشید

 
0
389

لاہور،دسمبر09(ٹی این ایس) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 11دسمبرسے پاکستان میں سیاسی اتارچڑھاؤ شروع ہوگااور مارچ تک جاری رہے گا،ملک میں جمہوریت کازندہ رہنابہت ضرروی ہے،عمران خان سے کہاکہ میں قلم دوات پرالیکشن لڑوں گا،کوئی بڑاوکیل میرا کیس لڑنے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں پیدا کی جاتی ہے۔

گرمیوں میں گیس اور سردیوں میں بجلی ملتی ہے۔سرمایہ دار200ارب کی بجلی چوری کرتے ہیں لیکن پیسے غریبوں سے وصول کیے جاتے ہیں۔کوئی بڑاوکیل میرا کیس لڑنے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کل اہم فیصلے ہونے ہیں کہ حدیبیہ کیس کاکیابنناہے۔اسلام میں کوئی وزارت نہیں چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سے کہاکہ میں قلم دوات پرالیکشن لڑوں گا۔شیخ رشید نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ لاہورمیں میرے دفترپرقبضہ کرلیاگیا ہے۔ جنہوں نے جمہوریت پرڈاکے ڈالے وہی آج جمہوریت کے چیمپیئن بن گئے ہیں۔ملک میں جمہوریت کازندہ رہنابہت ضرروی ہے۔