قصور ریلی میں عدلیہ مخالف نعرے ،ایم این اے وسیم اختر سمیت دیگر (ن) لیگی عہدیداران 4 مئی کو طلب 

 
0
291

لاہور مئی 2(ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور ججز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم این اے وسیم اختر سمیت دیگر (ن) لیگی عہدیداران کو 4 مئی کو طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے قصور ڈسٹرکٹ بار کے صدر مرزا نسیم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 13اپریل کو قصور کشمیر چوک پر سابق وزیراعظم کی نااہلی پر ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت (ن) لیگ کے ایم این اے وسیم اختر، ایم پی اے صفدر انصاری نے کی۔ ریلی میں شریک (ن) لیگی قائدین اور کارکنان نے عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز نعرے بازی کی لہٰذا ملزموں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے متعلقہ آر پی او کو ایم این سے سمیت دیگر کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی۔