سگی بہن نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بہن کو قتل کروا دیا

 
0
425

کراچی دسمبر 10(ٹی این ایس): کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں علوینہ نامی لڑکی نے سگی بہن کو دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کروا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علونیہ نے اپنی بہن کو قتل کروانے کے بعد اپنے سر اور بازوہ پر زخموں کے نشان لگالئے تاکہ اس پر کسی قسم کا کوئی شک نا کیا جا سکے ۔لڑکی نے تمام ملزمان دوستو ں کو گھر سے چھری فراہم کی تا کہ اس کی بہن کو قتل کیا جا سکے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گھر پر ڈکیتی کرنے آئے تھے جن کے ساتھ ملزمہ علونیہ بھی شامل تھی مزاحمت پر علونیہ نے اپنی ہی بہن کو قتل کروا دیا۔ملزمہ نے دوستوں کو گھر کے پچھلے راستے سے خود فرار کروایا اور تمام ملزم اسی راستے سے داخل ہوئے تھے ۔پولیس نے تفتیش کے دوران تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ۔