انوشکا شرما اور کوہلی نے 2016 میں اختلافات ختم کرانے والے سلمان خان کو ہی اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا

 
0
1162

نعلان دسمبر 10(ٹی این ایس) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں اختلافات ختم کرانے والے سلمان خان کو ہی اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبریں گرم ہیں اور دونوں کی شادی 12 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی ہے جس کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔انوشکا اور ویرات کوہلی 8 دسمبر کو اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ ہوئے تھے جن میں انوشکا کے ساتھ ان کے خاندانی پنڈت اننتح بابا جی بھی شامل تھے جبکہ اداکارہ انوشکا شرما کے پڑوسی بھی شادی کی خبروں کی تصدیق کرچکے ہیں جس کے بعد اب شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے شاہ رخ خان، عامر خان، فلمساز آدتیہ چوپڑا، کرن جوہر، رنبیر کپور اور کترینہ کیف جب کہ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ اور سابق کوچ کو شادی میں مدعو کیا ہے۔