ملکی سیاست میں عمران نیازی کا کردار ایک بہروپیے جیسا ہے ٗ سعید غنی

 
0
384

اسلام آباد دسمبر 10(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں عمران نیازی کا کردار ایک بہروپیے جیسا ہے مگر یہ بہروپیا کسے بھی روپ تبدیل کرکے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ سعید غنی نے کہا کہ جو شخص سندھ میں زبردستی مسلمان مذہب تبدیل کراتا ہے پیپلزپارٹی اس کی رکنیت ختم کر چکی ہے۔ وہ شخص پیپلزپارٹی سے نکالے جانے کے بعد اب پی ٹی آئی کا لیڈر ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کے پی میں ٹمبر مافیا کے خود سرغنہ بن گئے ہیں، کے پی میں پرانے اور قیمتی درخت کاٹ کر بیچ دئیے گئے ہیں اور نئے درخت اگانے کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ حیران کن بات یہ بھی ہے کہ عمران خان انسانی حقوق کی تو باتیں کرتا ہے مگر طالبان نیازی نے کے پی میں انسانی حقوق کے لئے ایک روپیہ بھی فنڈ مختص نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کے وارث طالبان نیازی کے خلاف فریاد کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کونسلر نے ایک ہجوم کے ساتھ مل کر طالب علم مشال خان کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارنے کے بعد جلانے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کا وہ کونسلر صوبائی حکومت میں ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سرِ بازار ایک خاتوں کی بے حرمتی کی گئی، پی ٹی آئی نے اس انسانیت سوز واقعے کو بھی دبانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران نیازی سے یہ ضرور سوال کرے گی کہ ان کے جلسوں پر کے پی حکومت کا پیسہ کیوں خرچ ہو رہا ہے؟