ناقص دودھ کی فراہمی کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، 2 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف

 
0
363

لاہور دسمبر 10(ٹی این ایس) ناقص دودھ کی فراہمی کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی گئی اور 2 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ علی الصبحناکے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور وزیر خوراک بلال یسین کی سربراہی میں لگائے گئے۔ دودھ میں پانی، گاڑھا کرنے والے کیمکل سمیت دیگر اشیاء کی ملاوٹ پائی گئی۔اس موقع پر وزیر خوراک بلال یسین کا کہنا تھا کہ کھلے دودھ میں ملاوٹ کا سدباب کرنے کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مسلسل اور سخت نگرانی سے دودھ کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ دودھ کی مسلسل نگرانی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے علاوہ ڈیری سیفٹی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اس ماہ کے آخر تک کام شروع کر دیں گی۔کڑی نگرانی سے کھلے دودھ میں ملاوٹ میں کمی آ رہی ہے تا ہم اس کا مستقل حل پاسچرائزیشن ہے۔ پاسچرائزیشن قانون پاس کروا چکے ہیں، اب عملی پہلووں پر کام جاری ہے۔ 5 سال میں پاسچرائزڈ دودھ مارکیٹ میں عام دستیاب ہو گا اور دودھ میں ملاوٹ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔