حکومت کے خصوصی اقدامات کے باعث آج ملک میں اعلانیہ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا، اویس لغاری

 
0
2347

اسلام آباد، دسمبر 13 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے آج ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

بدھ کے روزپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنسکرتے ہوئے اویس لغاری نے مزید کہا کہ توانائی کے متبادل اورنجی شعبے کے تعاون سے توانائی کے چھوٹے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں شفاف سرمایہ کاری کیلئے کھلی بولی کروائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ لگا سکیں۔