نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس کا ملک میں اقلیتوں کے پرسنل لاز کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا مطالبہ

 
0
499

اسلام آباد، دسمبر 14 (ٹی این ایس):  نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس نے ملک میں مختلف اقلیتوں کے پرسنل لاز کے لئے باقاعدہ قانوں سازی کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیشن کی طرف سے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا  جس میں پرسنل لاز کی عدم موجودگی کی وجہ سے اقلیتوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے طریقوں پر بحث کی گئی۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ  شادی کی رجسٹریشن  جیسے معاملات کیلئے پارلیمنٹ میں باقاعدہ قانون سازی ہو اسکے علاوہ مذہب کی جبری تبدیلی  اقلیتی خواتین کے حقوق کا تحفظ اور پہلے سے رائج قوانین میں  ترامیم بھی انتہائی  ضروری ہے جس کیلئے سنجیدہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ا​قلیتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اقلیتی نمائندوں کی بالواسطہ شرکت کو یقینی بنا کر انکے احساس محرومی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

اقلیتیں مملکت خداداد پاکستان کا اہم حصہ ہیں،مردم شماری 2017 کے مطابق ملکی آبادی کا 6۔3 فیصد اقلیتوں پر مشتمل ہے،