اسلام آباد، دسمبر 15 (ٹی این ایس): صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون خطے کے عوام کے مفاد میں ہے۔
جمعرات کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ خطے میں اقتصادی ومعاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے علاقائی اقتصادی تعلقات کا استحکام ناگزیر ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ رکن ممالک اس خطے کو تجارت کا مرکز بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔