ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا اور جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، وزیراعظم

 
0
336

لندن، دسمبر 15 (ٹی این ایس): جمعرات کو یہاں  وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے  کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عبوری حکومت اگلے سال جون میں قائم کی جائے گی۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اسلامی ملکوں ‘ مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا ہے اور امریکہ کو اپنے فیصلے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے  اس موقع پر کہاکہ سیاست میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔