فیض آباد دھرنے کی جوڈیشل اور پارلیمانی تحقیقات کرائی جائے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا مطالبہ

 
0
336

اسلام آباد، دسمبر 15 (ٹی این ایس): سینیٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کی جوڈیشل اور پارلیمانی تحقیقات کرائی جائے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ 25 نومبر کو ریاست نے ہتھیار ڈالنے کی ایک قومی دستاویز پر دستخط کیے، حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے نظام جاتا دیکھ رہی ہے اور ہمیں پیغام دے رہے ہیں کہ نظام جا رہا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمان سے ایک اہم پیغام جانا چاہیے کہ مذہب کو سیاسی ایجنڈا بنانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، پارلیمان کبھی سرنڈر نہیں کرتیں اور نہ کریں گی ۔