ملکی صورت حال افسوس ناک ہے، نواز شریف

 
0
341

لندن، دسمبر 15 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صورت حال افسوس ناک ہے ۔

لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وزراء اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بدحالی کی طرف بڑھ رہا ہے ، انتشار پیدا ہورہا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے، سی پیک منصوبے کی رفتار سست پڑگئی ہے ، اس طرح کے فیصلے آتے ہیں تو قوموں کے لیے انتشار کی وجہ بنتے ہیں ۔