خورشید شاہ کاایاز صادق کے ملک کے سیاسی حالات  کی بے یقینی کے بارے میں ظاہر کردہ  خدشات سےاتفاق

 
0
416

اسلام آباد،  دسمبر 15 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسپیکر ایاز صادق کے ملک کے سیاسی حالات  کی بے یقینی کے بارے میں ظاپر کردہ  خدشات سےاتفاق کر لیا ہے۔

ایاز صادق نے کہا تھا کہ لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔بقول انکے جو اب ہو رہا ہے ، نہ 2002ء میں دیکھا نہ 2008ء میں، موجودہ صورت حال میں گریٹر پلان بنتا نظر آرہا ہے، استعفے بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اندر کی خبر دی، حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں، ملک جن خطرات سے گزر رہا ہے سب کو آنکھیں کھول کر چلنا ہوگا ۔

اگرچہ وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گےتاہم  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکر کے خدشات کو اہمیت دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اسپیکر ایاز صادق کے خدشات ان کی ذاتی رائے ہے، آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ۔