جہانگیر ترین ناہل قرار

 
0
359

اسلام آباد دسمبر 15(ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین کونا اہل قراردے دیاہے،سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل قرار دے دیاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جہانگیرترین کو اہل قرار نہیں دیاجاسکتا۔