کراچی، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں بریت کیلئے ملزم عدنان کی دائر درخواست مسترد ، متعلقہ عدالت ہی مقدمے کا میرٹ پر فیصلہ کریگی، سپریم کورٹ

 
0
659

کراچی دسمبر 15(ٹی این ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں بریت کے لیے ملزم عدنان کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم عدنان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ملزم عدنان نے موقف اختیار کیا کہ مجھے ڈیفنس فیز ٹو سے 2 دسمبر 2013 ء کو نامعلوم افراد نے حراست میں لیا تھا ۔ بعد میں سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا مگر سی ٹی ڈی نے دوبارہ غیر قانونی اسلحہ برآمد میں نامزد کیا ۔ ملزم عدنان نے کہا کہ میرے خلاف 23 ۔ اے ایکٹ کے تحت 30 بور پستول کی برآمدگی کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے ۔ میرے خلاف قائم مقدمہ غیر قانونی ہے ، جس سے ملازمت کے حصول میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے مقدمے سے بری کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم عدنان کی بریت کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ متعلقہ عدالت ہی مقدمے کا میرٹ پر فیصلہ کرے گی ۔