مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی

 
0
308

لاہور دسمبر 15 (ٹی این ایس) لاہور میں مال روڈ پرصبح سویرے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، پولیس نے گاڑی سے شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور کار میں سوار افراد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کار کی تلاشی لی تو گاڑی ے شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار کار سواروں نے ون وے کی خلاف ورزی کی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔