جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کیلئے بہت خدمات ہیں ‘ اسد عمر

 
0
888

لاہور دسمبر 16(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی ناہلی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پی ٹی آئی کیلئے ان کی خدمات عمران خان کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے تھے کہ جب عمران خان نے کوئی غلطی ہی نہیں کی تو انہیں نااہل کیسے کیا جا سکتا ہے ۔