16 دسمبر ارمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی قربانی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ٗخورشید شاہ

 
0
354

اسلام آباد دسمبر 16 (ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ارمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی قربانی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ٗسولہ دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے اور دشمنوں کی چالوں کو بروقت سمجھ کر ہی ہم ملک و قوم کو محفوظ اور طاقت ور بنا سکتے ہیں ٗفیڈریشن میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم ان بچوں کو اور ان کے والدین کو بھی اس عظیم قربانی کیلئے سلام پیش کرتے ہیں ٗسولہ دسمبر دہشت گردی کے خلاف قوم کی یکجہتی اور عزم کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دن اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس ملک سے اخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ میں ہمارے لئے سیکھنے کے بہت سے اسباق ہیں ۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہ اکہ فیڈریشن میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سولہ دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے اور دشمنوں کی چالوں کو بروقت سمجھ کر ہی ہم ملک و قوم کو محفوظ اور طاقت ور بنا سکتے
ہیں۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مساویانہ اور منصفانہ سیاسی، مالی اور آئینی حقوق ہی امن، اتحاد اور یکجہتی کی ضمانت ہیں۔