جہانگیر ترین نا اہل ٗ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود

 
0
421

ا سلام آباد دسمبر 16 (ٹی این ایس)سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے والے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا نام ہفتہ کو بھی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود رہا ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو جمعہ کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہل قرار دیا جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی ان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم جہانگیر ترین کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ہفتہ کو بھی موجود رہا ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین این اے 154 لودھراں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔