صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے ساتھ ہے ٗپرویز خٹک

 
0
386

پشاور دسمبر 16 (ٹی این ایس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے ‘ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے ساتھ ہے‘اے پی ایس کے شہداء کے والدین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ہفتہ کو سانحہ اے پی ایس کے 3 سال مکمل ہونے پر پرویز خٹک نے اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے۔ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے ساتھ ہے ٗہم اے پی ایس کے شہداء کے والدین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔