لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت

 
0
659

 

لاہور ،دسمبر18(ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں مریم نوازودیگرلیگی رہنماوں کی تقاریرپرپابندی کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست میں دانیال عزیز،جاویدہاشمی ودیگرکے نام بھی شامل ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرلیگی رہنماعدلیہ مخالف تقاریرکررہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ لیگی رہنماں کی عدلیہ مخالف تقریر پرپابندی لگائی جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔