ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس ادارے کی گاڑی پر حملہ4افرادزخمی

 
0
250

ڈیرہ اسماعیل خان دسمبر 19(ٹی این ایس)ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3 اہلکاروں سمیت4افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان میں کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فورسز کی پیٹرولنگ گاڑی گزررہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسزکے3 اہلکاروں سمیت 4افرادزخمی ہوئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔دھماکہ لونی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔