سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکہ

 
0
452

 

ریاض ،دسمبر19(ٹی این ایس): سعودی  دارالحکومت ریاض میں زرو دار دھماکہ سنا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکہ سنا گیا۔ ریاض میں دھماکے کی آواز کے بعد لوگ دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔  دھماکے کی جگہ سے دھواں اُٹھ رہا ہے، جبکہ سکیورٹی اور ریسکیو فورسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔

رائٹرز کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود الیمامہ پیلس پر بیلسٹک میزائل فائر کیا۔تاحال سعودی میڈیا کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس جولائی میں یمن کے باغیوں نے سعودی عرب میں مکہ کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے سعودی اتحادی فوج نے  مار گرایا۔  جس کی وجہ سے اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔