مولانا اعظم طارق قتل کی سماعت 11جنوری تک ملتوی

 
0
512

اسلام آباد دسمبر 20(ٹی این ایس)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر ملزم سبطین کاظمی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ شیخ عمران کا بیان قلمبند کیا گیا ۔دوران سماعت وکیل صفائی ذوالفقار نقوی نے گواہ کے بیان پر جرح کی ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان محمد عالم طارق اور راشد فاروقی کو طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔