پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کل جماعتی کانفرنس بُلانے کا فیصلہ

 
0
508

لاہور،دسمبر21(ٹی این ایس) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کُل جماعتی کانفرنس بُلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی کی رپورٹ پر آل پارٹیز بُلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے قائدین کو دعوت دی جائے گی جبکہ سنی اتحاد کونسل ، مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ کُل جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف مشترکہ احتجاجی تحریک پر مشاورت ہو گی۔ کانفرنس میں 31 دسمبر کے بعد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان ڈاکٹر طاہر القادری خود کریں گے۔