5 جنوری کومیرپورخاص میں عظیم الشان جلسہ عام سے آصف علی زرداری خطاب کریں گے، بلاول مستقبل کے وزیرِ اعظم ہیں،میر منور علی خان تالپور 

 
0
480

کراچی ،دسمبر 22 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم ہیں اور بینظیر بھٹو کا عکس ہیں، عوام کی بہت سی توقعات ان سے وابستہ ہیں، میرپورخاص میں 5 جنوری کو عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گاجس سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مہربانی کی ہے انکی 5جنوری کو میرپورخاص آمد ہے ۔ میرپورخاص میں 5 جنوری کو تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے۔ آصف علی زرداری کے میرپورخاص جلسے میں شرکت کے اعلان کے بعد سے میرپورخاص ڈویژن کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور میرپورخاص کی عوام بہت خوش ہے ۔ منور تالپور نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میرپورخاص سے اور میرپورخاص کی عوام سے پرانی وابستگی رہی ہے ۔ میرپورخاص کا جلسہ کامیاب جلسہ ہوگا جس طرح ملتان کا ہوا اسلام آباد کا تاریخی جلسہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کامیاب کیوں نہ ہوں پیپلز پارٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے عوام اور جمہوریت کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ کبھی نہیں ڈریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محترمہ شہید کی برسی ہے ۔ برسی کے موقع پر عوام کی محترمہ سے عقیدت ہم دیکھتے ہیں جو پیدل ۔ سایئکلوں پر گڈھی خدا بخش جاتے ہیں ۔ منور تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ بلاول بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو کا عکس ہیں ان کی تقاریر محترمہ کی تقاریر کی طرح ہوتی ہیں ۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں۔