قائداعظم ڈے،پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے زیرِ انتظام اسکولوں اور کراچی یو نیورسٹی میں مختلف تقریبات کا انعقاد 

 
0
376

کراچی ،دسمبر 23 (ٹی این ایس): پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی اور اندرونِ سندھ میں 25دسمبر قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے پاکستان رینجرز سندھ کے زیرِ انتظام اسکولوں اور کراچی یو نیورسٹی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبات کا بنیادی مقصد قائد اعظم کے افکار اور ا ن کی زندگی کے روشن پہلوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں طلبہ و طلبات کی کثیرتعداد نے تقریری مقابلوں، مصوری ، ٹیبلوز اور ملی نغموں کے ذریعے اپنے عظیم قائد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔