جمعیتِ طلبہ پاکستان کا 71 واں یومِ تاسیس، آج جامعہ داؤد آڈیٹوریم میں منعقد ہونیوالے کنونشن سے سید منور حسن خصوصی خطاب کریں گے

 
0
996

کراچی،دسمبر 23 (ٹی این ایس): اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا71 واں یوم تاسیس کنونشن آج(ہفتہ)23 دسمبر بروز ہفتہ شام6 بجے جامعہ داؤد آدیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ کنونشن سے سابق ناظم اعلیٰ و سابق امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سیدعبدالرشید خطاب کریں گے۔کنونشن میں کارکنان جمعیت،طلبہ اورنوجوانوں کی بڑی تعداد سمیت سابقین و احبابِ جمعیت بھی شریک ہونگے۔