دبئی میں نوجوان نے43 منزلہ ٹاور پر کرتب دکھاکر شرکاء کو حیران کرڈالا

 
0
718

دبئی دسمبر 23(ٹی این ایس)دبئی میں نوجوان نے43 منزلہ ٹاور پر کرتب دکھاکر شرکاء کو حیران کرڈالا،عرب ٹی وی کے مطابق نوجوان بغیر حفاظتی اقدامات کے دبئی کے43منزلہ ٹاورپر چڑھ گیااور 242فٹ کی بلندی پر عمارت کی چھت پر ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں رْک گئیں۔یہ منچلہ اس دوران نہ تو بلندی سے گھبرایا اور نہ ہی تنگ راستوں سے خوفزدہ ہوااور چھت پر بنے کئی فٹ بڑے بڑے گیپس کو پھلانگتا دکھائی دیاجبکہ اس کے ساتھی یہ تمام اسٹنٹ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے تاہم اس خطرناک ایڈونچر کی تکمیل کے دوران اس کی ذرا سی غلطی بھی اس کے لئے جان لیواثابت ہو سکتی تھی۔