پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم،امریکہ افغانستان کی سلامتی پر توجہ دے،اعزاز چوہدری.

 
0
486

واشنگٹن ردسمبر 23(ٹی این ایس) مریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکہ سے برابری کی سطح پر بہتر تعلقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دی گئیں ہیں اب امریکہ افغانستان کی سلامتی پر توجہ دے کیونکہ افغانستان کی بدامنی سے براہ راست پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پشاور کے آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا وہ بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات ضروری ہیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کی یہی سوچ ہو۔ پاکستان نے اپنے خطے میں امن کے لئے ہمیشہ مثبت کام کیا ہے۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ ایسا خطہ جہاں دہشتگردی کا طلالم برپا ہے وہاں نہ صرف پاکستان نے دہشتگردی کو پیچھے دھکیلا ہے بلکہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ زمینی حقائق کیا ہیں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سلامتی پر بہت کام ہونا باقی ہے افغانستان کی بدامنی کا براہ راست پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے امریکہ پاکستان دے۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک دہشتگردی کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف 13 بڑے فوجی آپریشن کئے گئے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چھ ہزار آٹھ سو اہلکاروں سمیت 21 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہ کرنے کو باعث افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ ہم پر مسلط کی گئی جو بعدازاں پاکستان کی جنگ بن گئی دہشتگردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان کو مل کر لڑنا ہو گا۔