ظالم حکمرانوں کے خلاف 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں جمع ہورہے ہیں اور مقصد ان ظالم حکمرانوں سے چھین کر عوام کو حقوق دلانا ہے مصطفی کمال

 
0
329

کراچی دسمبر 23(ٹی این ایس) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں جمع ہورہے ہیں اور مقصد ان ظالم حکمرانوں سے چھین کر عوام کو حقوق دلانا ہیآپ سب نے اپنی فیملیز کے ساتھ 24 دسمبر کو جمع ہو کر ظالم حکمرانوں کو للکارنہ ہے،بنیادی ضروریات کی فراہمی کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے،ریاست اور اس کے چلانے والوں کی نااہلی اور ناکامی کے بعد سیلانی جیسے ادارے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، معاشرہ کی بہتری میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کردار کو سراہتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بہادرآباد میں تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ سیلانی اور دیگر رفاہی اداروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں پر ذرائع ناکافی ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کے مسائل حل کرنے سے ناکام ہیں تعلیم، خوراک، پانی اور علاج معالجہ کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت کی ہے مگر نااہل حکمران اور انُکی عیاشیوں کی وجہ سے مائیں عدم خوراک کی وجہ سے سندھ میں اپنے بچے دفنا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے اسکولوں سے باہر ہیں جس کی وجہ سے نشوں اور غلط ہاتھوں میں استعمال ہورہے ہیں اگر اس ملک کے سسٹم کو صحیح نہیں کیا گیا تو کوئی سی پیک جیسا منصوبہ گیم چینجر نہیں ثابت ہوسکتابعد ازاں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کاسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ،تقریب کی شروعات میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات پر ڈاکمینٹری دکھائی گئی۔