بانی پاکستان کابلوچستان میں آخری وقت گزارنا ہمارے لئے قابل فخرہے، پاکستان سے بلوچستان اوربلوچستان سے پاکستان ہے،وزیراعلی بلوچستان کا قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

 
0
598

کوئٹہ،دسمبر 25 (ٹی این ایس):وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چارسالوں میں ہم نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش کی ہے، اللہ کے فضل سے کامیابی بھی ملی ہے،ہم نے عوام کوپرامن اورخوشحال بلوچستان دیکرجاناہے۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز قائداعظم ریذیڈینسی زیارت میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب کے موقع پر کہی ۔وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ قائداعظم کے حوالے سے تقریب میں میری شرکت میرے لئے خوش آئند ہے،زیارت کوقائد اعظم کے آخری ایام کے حوالے سے میزبانی کاشرف حاصل ہے۔ قائداعظم نے بیماری کے دنوں میں بھی بلوچستان کواہمیت دی ہے، بانی پاکستان کابلوچستان میں آخری وقت گزارنا ہمارے لئے قابل فخرہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے میں بلوچستان کے اکابرین کابھی بڑاکردارہے، یہ ملک بلوچ،پشتون،سرائیکی،پنجابی،سندھی،کشمیری سب کاہے، پاکستان سے بلوچستان اوربلوچستان سے پاکستان ہے، پاکستان کوقدرت نے بے بہاقدرتی وسائل سیمالامال کیاہے، صوبے کے نوجوان اپنے آپ کومستقبل کیلئے تیارکریں،وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ چارسالوں میں ہم نے بلوچستان س دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش کی ہے، ایف سی،پولیس اورپاک فوج کے تعاون س دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے،اللہ کے فضل سے ہم نے بلوچستان میں امن اورگڈگورننس قائم کیاہے،باہربیٹھے ملک دشمن پاکستان کے آئین کوتسلیم کریں اورہتھیارپھینک دیں،انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں پولیس جوانوں نے چرچ میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنایا، ہمارے جوان دہشت گردوں کامقابلہ نہ کرتے توچرچ میں بڑی تباہی ہوتی،وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ زیارت سمیت دیگرعلاقوں میں گیس پریشرکامسئلہ حل کیاجائیگا، سوئی سے بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی گیس مہیاکی جائیگی، وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے قائداعظم کے حوالے سے تقریب کااہتمام کرنے پرایف سی لورالائی کیلئے15لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں آئی جی ایف میجر جنرل ندیم احمد انجم ،صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،شیخ جعفرخان مندوخیل،عبدالرحیم زیارتوال،نواب ایاز خان جوگیزئی،عبیداللہ جان بابت،میررحمت صالح بلوچ،میر سرفراز بگٹی ،محمد خان لہڑی ،سردار درمحمد خان ناصر،اراکین اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی ،عاصم کردگیلو،قبائلی عمائدین ،شہریوں اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔