دہشت گردی یہودونصاریٰ کی منصوبہ بند جنگ ہے،پیر سید جاوید شاہ پاشا

 
0
320

سبی،دسمبر 25 (ٹی این ایس):ممتاز بزرگ وروحانی شخصیت غازی پیر سید جاوید شاہ پاشانے کہا ہے کہ موجودہ دہشت گردی کی جنگ یہودونصاریٰ کی پری پلان جنگ ہے جسے امت مسلمہ پر مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے،یہودی گریٹراسرائیل،عیسائی نیوورلڈ آرڈر جبکہ ہندو اکھنڈ بھارت کا نظریہ اپنی نسلوں میں ڈال کر امت مسلمہ کے خلاف برسر پیکار ہو چکے ہیں،سرزمین پاکستان اللہ تعالیٰ کاارادہ ہے جسے اندرونی یا پھر بیرونی قوتیں غیر مستحکم قطعاً نہیں بنا سکتے ہیں،امریکا نے افغانستان سمیت مسلم ریاستوں کو شکار گاہ بنایا لیکن شکاری خود شکار گاہ میں عنقریب پھنسنے والا ہے،ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے سانحہ کے ڈرامے کا اسامہ کے فرشتوں کو بھی پتہ نہیں تھا ،ورلڈ ٹریڈ سینٹر ہالی ووڈ کا شاہکار تھا ،مشرق کے سہ فریقی اتحاد پاکستان ،ایران اور افغانستان میں نفاق پیدا کرکے سبوتاژ کیا گیا،پاکستان قیام سے لیکر آج تک سازشوں کا شکار رہا ہے،امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اتحادواتفاق کے ذریعے صہیونی قوتوں کی سازشوں کا مقابلے کے لیے تیار ہو جائیں،ریاست افغان مجاہدین کے وجود کو تسلیم کرکے صہیونی قوتوں کی سازشوں اور بیت القدس کے بارئے واضح پالیسی کا اعلان کرئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر جاری جنگ بنیادی طور پر اسرائیل اور انڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کی گہری سازش ہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا سانحہ صرف ڈارامہ تھا جو ہالی ووڈ کی فلم کا شاہکار تھا جسے اس انداز میں پیش کیا گیا کہ جہاز اس ٹکرا گیا ہے اور اسامہ بن لادن نے یہ حملہ کروایا تھا حالانکہ اسامہ بن لادن کے فرشتوں کو بھی اس کے بارئے میں علم نہیں تھا اس کے علاوہ آج بھی جس قسم کی دہشت گردی کی وارداتیں ہورہی ہیں اور جن پر الازم لگایا جاتا ہے انہیں پتہ نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ یہود و نصاریٰ کی پری پلان منصوبہ بندی کا حصہ ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک سازشوں کا شکار رہا ہے لیاقت علی خان کی شہادت ہو یا پھر ملک کو صنعتی زون بنانے والے ایوب خان ہوں یا عوام میں شعور دینے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو ہوں یا پھر ایٹمی دھماکہ کرنے والے نواز شریف ہوں ہمارئے ایسے حکمرانوں کے خلاف شرو ع ہی سے سازشوں کا تانا بانا بُنا ہوا ہے لیکن الحمد اللہ پاکستان کی سرزمین کا وجود اللہ تعالیٰ کے ارادوں میں سے ایک ارادہ ہے جسے اندرونی اور بیرونی قوتیں غیر مستحکم قطعاً نہیں بنا سکتی ہیں،پاکستان سے غداری کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ بھیانک سزا دئے گا کیونکہ پاکستان سے غداری اللہ تعالیٰ کے ارادئے سے غداری کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں سہ فریقی اتحاد پاکستان ،ایران اور افغانستان کے درمیان نفاق پیدا کرکے نفرتوں کے ذریعے اسے صہیونی قوتوں نے سبوتاژ کردیا ہے جس کے بعد صہیونی قوتوں کا اپنا سہ فریقی اتحاد اسرائیل ،انڈیا اور امریکا پاکستان سمیت امت مسلمہ کے خلاف برسر پیکار بنے ہوئے ہیں یہودی گریٹر اسرائیل ،عیسائی نیوورلڈ آرڈر جبکہ ہندو اکھنڈ بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے امت کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی جنگ کے دلدل سے نکل جائیں کیونکہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے بلکہ اغیار کی جنگ ہے بلکہ مسلم ریاستوں کو چاہیے کہ وہ غزوۃ الہند کی تیاریوں کا آغاز کردیں کیونکہ ہندوستان کی موت اسلام کی آغوش میں آنے کے بعد ہی ممکن ہو گی انہوں نے کہا کہ اسی طرح امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان کو شکار گاہ سمجھ کر داخل ہوا تھا لیکن خود شکاری ہی شکار گاہ میں پھنس گیا تھا اور اب امریکہ افغانستان سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیت القدس کی سرزمین کے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و ستم فریادوں اور بددعاؤں کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتا ہے بلکہ اس کے لیے عملی طور پر تمام مسلم ریاستوں کویکجا ہو کراقدامات اٹھانے ہوں گے، انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیت القدس کے بائے میں واضح پالیسی کاعلان کرکے افغان مجاہدین کو تسلیم کرتے امت مسلمہ کے جذبات کا احترام کریں۔