دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
345

لاہور 28جولائی( ٹی این ایس) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 277600 کیوسک اور اخرج 155300کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد78900 کیوسک اور اخراج78900 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 45900 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد80700 کیوسک اور اخراج47500 کیوسک رہا۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد164200 کیوسک اور اخراج 156700کیوسک،چشمہ میں آمد169200 کیوسک اوراخراج 197000کیوسک، تونسہ میں آمد200900کیوسک اور اخراج175400 کیوسک،پنجند میں آمد11100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو میں آمد145600 کیوسک اور اخراج 105900 کیوسک، سکھر میں آمد86200کیوسک اور اخراج35800 اور کوٹری بیراج میں آمد39500 کیوسک اور اخراج 300 رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1508.59 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.830 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1145.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.620 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔