کلبھوشن یادیو نے اپنی اہلیہ اور والدہ سے کیا باتیں کی،خفیہ معلومات افشاں

 
0
312

لاہور ،دسمبر26(ٹی این ایس):’را ‘نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے ذریعے کلبھوشن یادیو کو پیغام پہنچایا کہ وہ اپنا بیان بدل لے اور وہ یہ کہے کہ اس کو ایران سے گرفتار کیا گیا ہے ۔لیکن کلبھوشن یادیو نے اپنی اہلیہ کی اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا کہ میں ایک فوجی ہوں اور فوجی کبھی بھی اپنا بیان نہیں بدلتے ۔انہوں نے اپنی اہلیہ سے شکوہ بھی کیا بھارت نے تو کلبھوشن یادیو کو ماننے سے ہی انکار کر دیا تھاکہ میں ان کا فوجی آفسر نہیں ہوں ،ساتھ انہوں نے واضح بھی کیا پاکستان میں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

لیکن میں کسی صورت بھی اپنے بیان سے انحراف نہیں کروں گا ۔یاد رہے کلبھوشن یادیو کی کل ان کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ انسانی ہمدردیوں کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے ملاقات کروائی گئی تھی ۔