خاندان سے ملاقات سے قبل کلبھوشن یادیو پر تشدد کیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کابھونڈا دعویٰ

 
0
344

نئی دہلی ،دسمبر26(ٹی این ایس):کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو بھارت دیکھنے اور سراہنے سے تو قاصر ہے ہی لیکن اب بھارت نے پاکستان پر بھونڈے الزامات بھی لگانا شروع کر دئے ہیں۔ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے مائیکروفون اور درمیان میں شیشہ حائل ہونے پر بھارتی میڈیا چیخ اُٹھا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس نے بھونڈا دعویٰ بھی کیا کہ کلبھوشن یادیو کی خاندان سے ملاقات سے قبل انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

کانگریس کے ایم پی ششی تھرور نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے بھی زیادہ علم رکھتے تھے ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی تازہ تصاویر میں تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کی تصاویر میں کلبھوشن یادیو کے دائیں کان پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں ایک بھارتی سماجی رہنما شہزاد پونوالا نے کلبھوشن یادیو کی مبینہ زخم کو جواز بنا کر پاکستان کو غیر انسانی بھی قرار دے دیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کروائی تھی جس پر بھارتی میڈیا کل ہی سے روایتی ہٹ دھرمی کے تحت پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے میں مشغول ہے۔