انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 6 کروڑروپے کے فنڈز جاری کردیئے

 
0
626

اسلام آباد ،دسمبر26(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 6 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی30کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ منگل کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے حکومت نے انسانی حقوق ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات میں 2کروڑ، پاکستان میں انسانی حقوق کے ایکشن پلان کے لئے 92لاکھ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے قیام کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔