ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 96 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کردیئے

 
0
412

اسلام آباد ،دسمبر26(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 96 کروڑ 48 لاکھ60 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی4 ارب 34 کروڑ87 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے حکومت نے اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 64کروڑ 10لاکھ، اسلام آباد میں اے ایس ایف کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 23کروڑ، مردان میں کلپانی نالہ پر فلڈ فورکاسٹنگ سسٹم کی تنصیب کے لئے 5کروڑ، ڈی جی خان ایئر پورٹ پر سنگل بیرک کی تعمیر کے لئے 21لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبو کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔