سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کل بدھ کومنائی جائے گی

 
0
1616

کراچی ،دسمبر26(ٹی این ایس) : سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کل بدھ کومنائی جائے گی،گڑھی خدابخش میں مرکزی تقریب کے لئے انتظامات مکمل ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ عام گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منعقد ہوگا جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، دیگر مرکزی رہنما اور صوبائی صدور و گلگت، بلتستان اور کشمیر کے صدور خطاب کریں گے۔

جلسہ میں شرکت کے لئے کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے کارکنوں کے قافلے گڑھی خدابخش پہنچنا شروع ہوگئے۔ گڑھی خدا بخش میں ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے لئے استقبالی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔قبل ازیں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے ان کیمپوں کا دورہ اور جلسہ عام کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو 21جون1953کو پیداہوئیں وہ 1988سی990 اور 1993سی1996تک 2 مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر فائض رہیںانہیں 27دسمبر 2007کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہیدکردیاگیا۔