پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواہاں ہے، خواجہ محمد آصف

 
0
343

بیجنگ ،دسمبر26(ٹی این ایس): وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواہاں ہے‘ ہماری سرحدین ملتی ہیں اس لئے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے‘ ہم چین کے پرامن ہمسائیگی کے نظریے سے متفق ہیں‘ سی پیک صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے‘ مستقبل کی ترقی اور امن ہم سب کے مفاد میں ہے۔ وہ منگل کو پاکستان‘ چین اور افغانستان سہ فریقی مذاکرات کے بعدچین ا ور افغانستان کے وزراء خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سی پیک کی کامیابی سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے۔ ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواہاں ہے۔ سی پیک صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ہماری سرحدیں ملتی ہیں اس لئے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے۔

مستقبل کی ترقی اور امن ہم سب کے مفاد میں ہے سہ فریقی وزراء خارجہ ملاقات کے لئے چینی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم چین کے پرامن ہمسائیگی کے نظریے سے متفق ہیں مذاکرات میں سرحدی انتظام اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا ہے افغانستان سے تعاون بڑھانے کے لئے راستے تلاش کئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے افغانوں پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔