کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ‘جنگجوکمانڈرسمیت دوہلاک

 
0
297

پارا چنار دسمبر 26(ٹی این ایس) پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں پر ڈرون حملے میں جنگجو کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں متہ سنگر کے قریب پاک افغان سرحد پر ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں مبینہ طور پر کمانڈر جمیع الدین بھی شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔