او پی سی کے طفیل سمندر پار پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر واگذار 

 
0
382

لاہور،دسمبر 26 (ٹی این ایس): اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی معاونت سے سمندر پار مقیم پاکستانی کو ایک کروڑ روپے مالیت کے گھر کا قبضہ واپس مل گیا ہے ۔وائس چیئر پرسن او پی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ برطانیہ میں مقیم ارشد بشیر نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ کرایہ دار ان کی اجازت کے بغیر ٹیپوروڑ، چکلالہ، راولپنڈی میں واقع ان کا مکان کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

اس نے چھ ماہ کرایہ دینے کے بعد مزید ادائیگی بند کردی ہے اور مکان خالی کرنے سے انکار کردیا ہے، ان کا مکان واگذار کر ایا جائے ۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی راولپنڈی کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی مدد سے مذکورہ مکان خالی کراکے اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔