لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کوکالعدم قرار دینے سے متعلق 70صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے

 
0
330

لاہور،دسمبر 26 (ٹی این ایس):لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کوکالعدم قرار دینے سے متعلق 70صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایاتھا ۔ تحریری فیصلے میں 11نومبر 2015اور8اپریل2016کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرا ردیا گیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے میرٹ کویقینی بنایا جائے ۔ تعیناتی سے قبل نئے رولز بنائے جائیں۔ سلیکشن بورڈ کے ارکان کی میرٹ پر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔یاد رہے کہ جسٹس شاہد کریم نے ابصار عالم کی تعیناتی کوقواعد و ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کے عہدے کی دوبارہ تشہیر کرکے میرٹ پر بھرتی کا حکم جاری کیا تھا۔