خیبرپختونخوا ہ: پولیس کوگریڈ اکیس اور اٹھارہ کے افسران کی شدید کمی کا سامنا

 
0
378

پشاور،دسمبر 26 (ٹی این ایس):خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی شدید کمی کا سامنا ، گریڈ اکیس اور اٹھارہ کے پنسٹھ افسران کی اشد ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق پولیس فورس میں اس وقت گریڈ اکیس کے چار،گریڈ بیس کے پانچ ، گریڈ انیس کے اکیس اور گیر اٹھارہ کے پینتیس افسران کی کمی کا سامنا ہے۔ افسران کی کمی کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کو دشواریوں کاسامنا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں ایک سو تیرہ افسران کی تعیناتی کی منظوری قانون کے مطابق ضروری ہے۔