فلپائن میں سمندری طوفان، 30 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

 
0
387

منیلا دسمبر 28(ٹی این ایس)فلپائن کے صوبے منداناؤ کے گاؤں ٹوگایا میں سمندری طوفان ٹیمبن کی تباہ کاریوں کی پہلی فوٹیج جاری، حکام کا کہنا ہے کہ 30 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔حکام کے مطابق دور دراز واقع گاؤں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہو گیا۔ گاؤں میں واقع ایک سو بیس گھروں میں سے ایک سو سولہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑے گا۔ فوج اور ریسیکو اداروں کے اہلکاروں کو گاؤں پہنچنے میں کئی دن لگ گئے۔ ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ طوفان ٹیمبن سے فلپائن میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔