سعودی عرب ، شوروم آنے والی پہلی7 خواتین کو رینالٹ گاڑیاں مفت

 
0
390

ریاض ،اکتو بر09(ٹی این ایس): مقامی زرائع کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے والے شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد ایک بین الاقوامی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سب سے پہلے جو 7 سعودی خواتین انکے شوروم پہنچیں گی انہیں رینالٹ کیپچر مفت پیش کی جائے گی۔ اور کمپنی نے مزید کہا ہے کہ شوروم آنے والی صرف ان سعودی خواتین کو گاڑیاں مفت دی جائیں گی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہوگا