کابل میں دہشتگرد انہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ 

 
0
397

اسلام آباد،دسمبر 29 (ٹی این ایس): پاکستان نے جمعرات کی صبح کابل میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کئی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں ہونیوالے وحشیانہ دہشتگرد حملوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان نے افغان حکومت اور برادر عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔