احمدیار‘ پولیس کا چھاپہ ڈکیت گینگ کی سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار‘ نقدی،طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد

 
0
601

احمدیار دسمبر 29(ٹی این ایس) پولیس کا چھاپہ ڈکیت گینگ کی سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار‘ نقدی،طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق رحیم ٹاؤن کے نزدیک تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کی سرغنہ شبانہ شاہ دختر منور بھٹی سکنہ سیالکو ٹ، ساجد حسین ولد مرید حسین کاٹھیا سکنہ وہاڑی، افضال ولد غلام قادر راجپوت سکنہ خانیوال اور قیصر ولد ظفر بھٹی سکنہ اوکاڑہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے چھ تولے طلائی زیورات، نقدی روپے اور تین عدد پسٹل بور برآمد کرلیے ڈی ایس پی عارفوالا حاجی رانا فواد احمد نے’’میڈیا‘‘ کو بتایا کہ شبانہ شاہ گینگ آٹھ افراد پر مشتمل ہے جس کے چار افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ چا رافراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں یہ گینگ مسافرخواتین کواغواء کرکے طلائی زیورات اور نقدی چھین کرفرار ہوجاتا تھا۔