ان افغان شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا جنہوں نے پولیو کے قطرے نہیں پیئے ہونگے ٗ پاکستان کا انتباہ

 
0
385

کابل دسمبر 31(ٹی این ایس) پاکستان نے کہا ہے کہ ان افغان شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا جنہوں نے پولیو کے قطرے نہیں پیئے ہونگے۔سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ 27دسمبر کے بعد کسی بھی اس افغان شہری کو ویزا نہیں دیاجائیگا جس کے پاس کسی ہسپتال کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ نہ ہو۔بیان میں مزید کچھ نہیں بتایاگیا کہ یہ اقدام کیوں اٹھایاگیا ہے؟ یاد رہے کہ پاکستان اور ا فغانستان اس خطے میں وہ ممالک ہیں جہاں اس وقت بھی پولیو کا وائرس موجود ہے۔